معیشت کی رفتار کے لحاظ سے ملک کے لئے بری خبر

0
0

اے ڈی بی نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ کم کرکے 5.1 فیصد کیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍معیشت کی رفتار کے لحاظ سے ملک کے لئے بری خبر ہے ۔ کریسل، گولڈمین سیکس اور بھارتیہ ریزرو بینک کے بعد بدھ کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستان کی رواں مالی برس کی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کا تخمینہ کم کرکے 5.1 فیصد کر دیا ہے ۔ریزرو بینک بھی گزشتہ ہفتے رواں مالی برس کی پانچویں دو ماہانہ مالیاتی جائزے میں جی ڈی پی شرح 6.1 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد رہنے کا تخمینہ لگا چکا ہے ۔ اس نے کہا ہے کہ فصل کی کمی کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بھی سستی منڈلا سکتی ہے ۔ تین ماہ پہلے ہی ستمبر میں اے ڈی بی نے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح رواں مالی برس کے لئے ساڑھے چھ فیصد اور اگلے مالی برس میں 7.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگا یا تھا ۔ اے ڈی بی نے اگرچہ کہا ہے کہ جی ڈی پی کو بڑھانے کے لئے سازگار پالیسیوں کی وجہ سے اگلے مالی برس میں جی ڈی پی کی رفتار ساڑھے چھ فیصد ہو سکتی ہے ۔اس سے پہلے بروکریج فرم گولڈمین اور کرسل دونوں ہی ہندوستان کی جی ڈی پی رفتار کو پہلے کے چھ فیصد کے مقابلے میں کم کرکے 5.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگا چکے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ حالیہ رواں مالی برس کی دوسرے سہ ماہ کے لئے جاری جی ڈی پی اعداد و شمار میں یہ 26 سیہ ماہی کی نچلی سطح 4.5 فیصد پر آ گئی تھی ۔ اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح کم ہوکر 5.2 فیصد رہی ۔رواں مالی برس کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی گزشتہ سال کے ساڑھے سات فیصد کے مقابلے میں محض 4.8 فیصد کی رفتار ہی حاصل کر پائی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا