میکسیکوکی سرحد پر دیوار بنانے کے ٹرمپ کےمنصوبہ کو جھٹکا

0
0

واشنگٹن، 11 دسمبر (اسپوتنك) امریکہ میں ٹیکساس کی ایک عدالت نے میکسیکو کے ساتھ لگنے والی 275 کلومیٹر طویل سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے دفاعی بجٹ فنڈز کا استعمال کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کے منصوبہ کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔
مغربی ٹیکساس کی ایک ضلعی عدالت کے وفاقی جج ڈیوڈ برينس نے اس معاملہ پر منگل کو دئیے اپنے فیصلہ میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا فوجی مقاصد کے لئے پارلیمنٹ کی طرف سے جاری دولت کو میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ فوجی فنڈ سے 3.6 ٹریلین ڈالرکی لاگت سے میکسیکو سرحد پر تقریباً 275 کلو میٹر طویل دیوار بنانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے ستمبر میں وزیر دفاع مارک ایسپر نے دیوار کے وسائل اکٹھے کرنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ سے کچھ فوجی تعمیراتی منصوبوں کو منسوخ کرنے کے لئے بھی کہا تھا۔
قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا خیال ہے کہ دیوار بننے سے غیر قانونی امیگریشن پر لگام کسا جا سکے گا اور انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔
امریکی صدر کا یہ منصوبہ فی الحال التو میں چلا گیا ہے ۔ اس سے قبل امریکی پارلیمنٹ نے سرحد پر دیوار بنانے کے کئی ٹریلین ڈالر کے منصوبہ کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا، اس کے بعد سے مسٹر ٹرمپ فنڈ اکٹھے کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا