کشتی میں ہندستان نے جیتے 14 طلائی تمغہ

0
0

کٹھمنڈو، 10 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی پہلوانوں نے 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 14 طلائی تمغہ جیت لئے ۔ ہندستان کے اب 147 طلائی سمیت 275 تمغے ہو گئے ہیں۔ ان کھیلوں میں پیر تک میڈل ٹیبل میں ہندستان کے 147 طلائی، 85 چاندی اور 43 کانسی کے تمغے سمیت کل 275 تمغے ہو گئے ہیں۔ ہندستان کے بعد میزبان نیپال 49 طلائی، 53 چاندی اور 86 کانسی کے تمغے سمیت 188 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا 36 طلائی، 76 چاندی اور 113 کانسی سمیت 225 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ کشتی میں تمام 14 طلائی: ہندستان نے کشتی مقابلہ میں اپنا دبدبہ ثابت کرتے ہوئے تمام 14 طلائی تمغوں پر کلین سویپ کر لیا۔ کشتی مقابلوں کے آخری دن پیر کو گورو بلیان نے مرد 74 کلوگرام کلاس میں اور انیتا شیور نے
خواتین 68 کلوگرام میں طلائی تمغے جیتے ۔ ہندستان نے مرد اور خاتون زمروں میں 7-7 طلائی تمغہ جیتے ۔ سیگ کھیل کے قوانین کے مطابق ایک ملک 20 وزن زمروں میں سے زیادہ سے زیادہ 14 وزن زمروں میں ہی حصہ لے سکتا ہے ۔ اس سے پہلے اتوار کو ساکشی ملک (62)، رویندر (61)، انشو (59) اور پون کمار (86) نے طلائی تمغہ جیتے تھے ۔ ہندستان کے دیگر طلائی فاتح ستیہ ورت کادیان (97)، سمیت ملک (125)، گرشرن پریت کور (76)، سریتا مور (57)، کومل تومر (50)، پنکی (53)، راہل (57) اور امت کمار (65) ہیں۔ کبڈی میں دونوں طلائی : کبڈی کی سپر پاور ہندوستان نے ان کھیلوں میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مرد اور خاتون کبڈی زمروں کے طلائی تمغہ جیت لئے ۔ ہندستانی مرد ٹیم نے پیر کو ہوئے فائنل میں سری لنکا کو 51-18 سے اور خاتون ٹیم نے میزبان نیپال کو 50-13 سے شکست دی۔ خاتون فٹ بال ٹیم نے جیتا طلائی: بالا دیوی کے دو شاندار گولوں سے ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم نے میزبان نیپال کو 2-0 سے شکست دے کر سیگ کھیلوں میں مسلسل تیسری بار طلائی تمغہ جیت لیا۔ فائنل میں ہندستان کے لئے بالا دیوی نے 18 ویں اور 56 ویں منٹ میں گول داغے ۔ ہندستان نے ان کھیلوں میں مسلسل تیسری بار طلائی تمغہ جیت لیا ہے ۔ 29 سالہ بالا اس طرح ان کھیلوں میں چار میچوں میں پانچ گولوں کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔ شمشیر زنی میں تین طلائی: ہندستان نے ریلنگ میں داؤ پر لگے تینوں طلائی تمغوں پر قبضہ کر لیا۔ ہندستان نے خواتین ٹیم اے پی، خواتین ٹیم سابرے اور مرد ٹیم فیل کے طلائی جیت لئے ۔ باسکٹ بال میں دونوں طلائی : ہندستان نے باسکٹ بال کے تین ضرب تین مقابلے میں مرد اور خاتون دونوں زمروں کے طلائی تمغوں پر قبضہ کر لیا۔
باکسنگ میں ایک طلائی ، دو سلور: ہندستانی باکسر نے ایک طلائی اور دو چاندی کا تمغہ جیت لئے ۔ سری نواسن کلایواني نے خواتین 48 کلو گرام میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ ودیا کو 54 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ ملا۔ ودیا کو فائنل میں نیپال کی مینو گرگ نے شکست دی۔ مرد 64 کلو میں عالمی چمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ فاتح منیش کوشک کو فائنل میں نیپال کے بھوپندر تھاما سے شکست کے ساتھ چاندی کا تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا۔
جوڈو میں چار طلائی: ہندستان نے جوڈو مقابلوں میں چار طلائی اور دو چاندی کا تمغہ جیت لیے ہیں۔ ہندستان نے مردوں کے 81 اور 90 اور خواتین کے 70 اور 78 پلس کلوگرام میں طلائی جیتے جبکہ اس 100 اور 100 پلس کلوگرام میں چاندی کا تمغہ ملے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا