جموں وکشمیر میں مرکزی وزارت ایم ایس ایم ای کی سکیمیں و سرگرمیاں

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍مرکزی وزارت برائے ایم ایس ایم ای جموں وکشمیر میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن ( کے وی آئی سی) کے ذریعے مختلف سکیمیں اور سرگرمیاں چلا رہی ہے۔اِن سکیموں میں پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم ای جی پی )، مارکیٹ پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ اسسٹنس ( ایم پی ڈی اے )، انٹرسٹ سبسڈی ایلی جبلٹی سر ٹیفکیٹ ( آئی ایس ای سی) سکیم ، کھادی ریفارم اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام ( کے آر ڈی پی ) ،ورک شیڈ سکیم فار کھادی آرٹزنز و دیگر سکیمیں شامل ہیں۔موجودہ مالی سال ( 2019-2020 ) پی ایم ای جی پی سکیم کے تحت جموں وکشمیر کے متعلقہ محکمہ نے 2320 یونٹوں کو 5085کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرتے ہوئے 16240 اَفراد کو روزگار فراہم کیا۔کے وی آئی سی جموں نے کپواڑہ کے 100 مگس بانوں میں 1000 شہد کے ڈبے تقسیم کئے جس کی بدولت 200اَفرادکو روزگار فراہم ہوا ۔اِس کے علاوہ کے وی آئی سی جموں نے کمہار ششکتی کرن پروگرام کے تحت کمہاروں میں 178الیکٹرک پاٹر ویلز تقسیم کئے۔ اس طرح سے علاقے کے 712اَفراد برسر روزگار ہوئے۔کے وی آئی سی جموں نے جموں وکشمیر کے یونین ٹریٹری میں تبدیلی کے دِن لیدر آرٹزنز ایمپاور منٹ سکیم کے تحت 60موچیوں میں ٹول کِٹ تقسیم کئے۔جموںوکشمیر کی موروثی مصنوعات میں شامل پشمینہ شال کو جنوبی کشمیر کے 11 بڑے اِدارے تیار کررہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا