بڑی براہمنا انڈسٹریز ایسو سی ایشن کی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍بڑی براہمنا انڈسٹریز ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔ایسو سی ایشن کے صدر للیت مہاجن کی قیادت میں آئے اس وفد نے جموں وکشمیر میں صنعتی سیکٹر کو درپیش مشکلات اور صنعتی سیکٹرسے جڑے مختلف معاملات لیفٹیننٹ گورنر کی نوٹس میں لائے۔وفد نے جموں وکشمیر میں انوسٹرس سمٹ کے مجوزہ انعقاد کے لئے جموں وکشمیر کی انتظامیہ کی سراہنا کی۔وفد کے ممبران نے کہا کہ اس سے جمو ںوکشمیر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ صنعتی سیکٹر کے مسائل حل کرنے اور جائز مطالبات پورا کرنے میں انتظامیہ سنجیدہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا