لیفٹیننٹ گورنر نے ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی تنظیم نو کے احکاما ت دئیے

0
0

صحت کے تعمیراتی پروجیکٹوں کیلئے ذمہ داریاں تفویض کرنے اور وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت باقی پروجیکٹوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی افسروں کو ہدایت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے مرکزی انتظامی والے جموں وکشمیر میں تمام ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کی تنظیم نو کی ہدایت دی ہے ۔ اُنہوں نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کی ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دی۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم ، محکمہ خزانہ کے فائنانشنل کمشنر ارون کمار مہتا ، صحت و طبی تعلیم کے فائنانس کمشنر اتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک ، منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ،کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ ، کمشنر سیکرٹری صحت عامہ اے کے ساہو او رکئی دیگر افسران موجود تھے۔منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے جموں وکشمیر میں وزیرا عظم ترقیاتی پیکیج کے تحت عملائے جارہے مختلف پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔صحت محکمہ کے کچھ تعمیراتی پروجیکٹوں میں تاخیر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اِس سلسلے میں ذمہ داریاں تفویض کرنے اور کوتاہی برتنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔اُنہوں نے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری باقی پروجیکٹوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسرو ںکو ہدایت دی کہ وہ رقومات کی واگزاری کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ تال میل قائم کریں اور ضرورت پڑنے کی صورت میں اضافی رقومات کے لئے متعلقین کو منصوبہ بھیجیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے لئے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج نومبر 2015ء میں کیا گیا تھا یہ پیکیج 80068کروڑ روپے کا ہے جس میں سے 54بڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے جموں وکشمیر کے حق میں 58,625 کرو ڑروپے فراہم کئے گئے ہیں اور 54پروجیکٹوں میں سے 35پروجیکٹ یونین ٹریٹری انتظامیہ اور دیگر ایجنسیوں کو عملانے تھے جبکہ 19پروجیکٹ مرکزی حکومت کو دردست لینے تھے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جموں وکشمیر میں وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت 15پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں جن میں چنانی ۔ ناشری ٹنل ، بٹوت ۔ کشتواڑ ۔ سنتھن ٹاپ سڑک اور جموں ۔ اودھمپور قومی شاہراہ کا حصہ شامل ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مولانا آزاد سٹیڈیم کی تجدید کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور اس کو اگلے چند روز کے اندر کھیل سرگرمیوں کے لئے کھولا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا