چار مہینے میں سرحد پار سے گھسے 59دہشت گرد:مرکز

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے منگل کو بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ چار مہینے میں جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے راستے 59دہشت گرد ملک میں داخل ہوئے ۔وزیراداخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ذریعہ کی جانے والی دراندازی کی مستقل کوشیں سرحد پار سے اسپانسراورحمایت یافتہ ہیں ۔اگست 2019سے اب تک سرحد پار سے ایسی 84کوششیں کی گئی ہیں اور اندازہ ہے کہ ایسے 59دہشت گرد ملک کی سرحد میں گھس آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 1990سے یکم دسمبر 2019 تک سلامتی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں 22ہزار 557دہشت گرد مارے گئے ہیں۔سلامتی دستوں کی زبردستی چوکسی کی وجہ سے سال 2005سے 31اکتوبر 2019 تک سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران 1011دہشت گرد مارے گئے ،2دہشت گرد گرفتار کئے گئے اور 2253دہشت گردوں کو واپس بھاگنے پر مجبور کیاگیاہے ۔مسٹر شاہ نے کہاکہ دشمن کے ذریعہ دراندازی کی کوشش جموں و کشمیر میں تشدد پیدا کرنے اور مسئلے کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کے اپنے ارادے میں کامیاب ہونے کے لئے ،وادی میں دہشت گردوں کی گھٹتی ہوئی تعداد کو بڑھانے کے لئے ایک پراکسی وار کے طورپر ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔دراندازوں کے کوششوں کو ناکام کرنے کے لئے مسلسل غلبہ برقرار رکھنے ،گھات لگانے اور گشت لگانے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا