راجدھانی دہلی میں تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی جزوی طور پر ختم

0
0

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے راجدھانی دہلی میں تعمیراتی کام پر لگی پابندی کوجزوی طور سے ہٹانے کے سلسلے میں پیر کو حکم دیا ہے ۔جسٹس ارون کمار مشرا کی صدارت والی بنچ نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی آج حوالے کی گئی رپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد صبح چھ سے شام چھ بجے تک تعمیراتی کام کے سلسلے میں اجازت دے دی۔ ابھی تک تعمیراتی کام پر مکمل پابندی تھی۔اعلی ترین عدالت نے فضائی آلودگی معاملے میں سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق تعمیراتی کام میں تھوڑی سی ڈھیل دی جاسکتی ہے ۔ ساتھ ہی اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال دسمبر میں دھند میں کمی آئی ہے ۔عدالت نے پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش سے 11 دسمبر تک پرالی جلانے کے سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے انڈین ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کے تعاون سے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کی ہے ۔ یہ کمیٹی اس بات پر غور کرے گی کہ کون سی تکنیک یا ٹاور لگانے کے بعد آلودگی سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے ۔ساتھ ہی مرکزی حکومت نے دہلی، این سی آر، پنجاب، اترپردیش وغیرہ ریاستوں سے کہا ہے ہر ریاست کے ماحولیاتی سکریٹری اس کمیٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا