پونچھ کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کو کیے چالان

0
0

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا: ڈی ٹی آئی

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع ٹریفک پولیس پونچھ ان دنوں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے آج صبح سے ہی ڈی ٹی آئی ستیش کمار رینا کی قیادت میں ایک ٹیم نے پونچھ شہر کے اطراف و اکناف میں ناکے لگا کر 50 سے زائد گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں چالان بھی کیے۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے قوانین کی بہتر عمل آوری کے لیے کیے جا رہے اقدامات کے سلسلے میں ڈی ٹی آئی نے روزنامہ ’لازوال ‘کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ضلع میں ٹریفک نقل و حمل کو بہتر بنانے کی وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ جگہ جگہ ناکے لگا کر قانون توڑنے والوں کو چالان بھی کر رہے ہیں اور انہیں قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں ۔ساتھ ہی وہ گاڑی چلانے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بغیر مکمل کاغذات کے گاڑی بالکل بھی نہ چلائیں کیونکہ یہ ان کی اپنی زندگی کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروائی کے پہلے مرحلے میں انہوں نے ڈرائیوروں کو مشورے دیے کے وہ بغیر کاغذات کے گاڑیاں نہ چلائیں جس کی بعد انہوں نے اچھا تال میل بھی دکھایا مگر کچھ لوگ ایسے تھے جو قانون کو یکسر نظر انداز کر رہے تھے ان کے خلاف پولیس لگاتار ایکشن میں ہے اور کام کر رہی ہے اور آئے ہر روز دو سے تین گاڑیوں نامکمل کاغذات کی بناء پر ضبط کی جا رہی ہیں جبکہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی کورٹ چالان اور بعض کو کمپاؤنڈ بھی کیے جاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا