لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں کنونشن سینٹر کنال روڑ میں ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔ اِس دوران 20وَفود اور 30اَفراد نے اپنے اپنے مسائل سے مشیر کو آگاہ کیا اور انہیں حل کرنے میں اِنتظامیہ کی مداخلت طلب کی۔جن وفود نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اُن میں ایس آر او 43 اُمید واروں ، جے اینڈ کے ہینڈ بال ایسو سی ایشن ، این آئی ایس سرٹیفائیڈ اِنسٹرکٹر ،مائیگرنٹ آنگن واڑی ورکروں کا وَفد بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں درجنوں افراد نے کیمپ میں اِنفرادی مشکلات اور معاملات کو اُجاگر کیا۔ مشیر موصوف نے یہ مسائل غور سے سنے اور یقین دِلایا کہ اِنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔