لیفٹیننٹ گورنر شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

منصوبے کی معیاد بند مدت کے اندر عمل آوری کو یقینی بنائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںبورڈ کے سی ای او بپل پاٹھک ،ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر انو پ کمار سوہنی ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور دیگر حکام موجودتھے۔یاترا2020 کے اِنعقاد کے لئے ترتیب دئیے گئے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو اس سلسلے میں تمام تیار یاں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بورڈ کے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کی معیاد بند مدت کے اندر عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کے لئے معیاری اقامتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور پوتر گپھا کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی مہم کا آغاز کریں۔اُنہوں نے یاترا کے دوران قائم کئے جانے والے لنگروں سے معیاری اشیاء خوردنی کی دستیابی کے احکامات بھی دئیے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ سالانہ یاترا 2020ء کے احسن انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں او راس سلسلے میں مختلف محکموں کے افسروں اور سربراہوں کے ساتھ میٹنگوں کا اِنعقاد کیا جارہا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ فقط رجسٹرڈ یاتریوں کو یاترا پر آنے کی اجازت دی جائے گی اور یاترا کے لئے پنجاب نیشنل بینک ، جموںوکشمیر بینک اور یَس بینک کی نامزد شاخوں پر رجسٹریشن کائونٹر دستیاب رہیں گے ۔اس کے علاوہ انڈیا سیکورٹی پریس ناسک کو یاترا پرمٹ فارم کیو آر کوڈ کے ساتھ پرنٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مرکزی انتظام والے علاقو ں اور مختلف ریاستوں کے ہیلتھ سیکرٹریوں کو یاتریوں کے حق میں لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ اجرا کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔میٹنگ کے دوران بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بورڈ کی کارکردگی سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا