پیر گلزار شاہ جکھینی ادھمپور سے رابطہ کریں
موبائل نمبر: 9858042760, 9906267868
لازوال ڈیسک
جموں دل کے امراض پر عام عوام کو جانکار کرنے کے سلسلہ میں ماہر قلب ڈاکٹر سوشیل شرما کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے تحت گردوارا سنگھ سبھا ماڈل ٹاﺅن گنگیال میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں 250کے لگ بھگ مریضوں کی طبی جانچ کی گئی جبکہ اس موقع پر مریضوں کیلئے مفت ادویات کے ساتھ ساتھ ای سی جی ،بلڈ شوگر اور دیگر ٹیسٹوں جیسی سہولیات مہیا کی گئی تھیں۔کیمپ میں آئے مریضوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل شرما نے کہا کہ دل کے امراض میں غذا ءایک اہم خطرناک عنصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی خوراک میںپچیس سے پینتیس فیصد سے چربی نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر انسان دو ہزار کیلوریز غذاءلے گا تو وہ 65گرام چربی حاصل کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ تلے ہوئے کھانے سے دل کے امراض کے زیادہ خطرات رہتے ہیں۔موصوف نے بتایا کہ تحقیق سے اس بات کی وضاحت ہوئی ہے کہ زیادہ چربی دار غذاءلینے سے دل کے امراض میں اضافہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر سوشیل نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ایک جوان آدمی کو 500گرام تازہ پھل اور سبزیاں نوش کرنی چاہئے ۔اسی سلسلہ میں گردوارہ انتظامیہ کمیٹی میں پر م جیت سنگھ ،دلبیر سنگھ، اتم سنگھ، نونیت سنگھ، اور گردیپ سنگھ نے ڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم کا طبی کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ کیمپ میں ڈاکٹر انتپال سنگھ، ڈاکٹر چکشو مہاجن اور ڈاکٹر پروندر کور نے اپنی خدمات انجام دی۔ان کے علاوہ پیرامیڈکس اور رضاءکاروں میں وکاس کمار، کمل شرما، راگھو راج پوت، گورو ہیرا، بھانو پرتاپ سنگھ، اکشے کمار، امن دیپ سنگھ، نتیش گپتا، راوندر سنگھ ، گورو شرما، جگدیپ سنگھ اور راجکمار شامل تھے۔