اناج منڈی میں المناک آتشزدگی واقعے پرنتیش نے دکھ کا اظہار کیا

0
0

پٹنہ ؍؍بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دہلی میں رانی جھانسی روڈ کے نزدیک آج منڈی میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لوگوں کی ہوئی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر کمار نے اس واقعہ کو کافی افسوسناک بتایا ہے ۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کو مصیب کی اس گھڑی میں صبر کرنے کی قوت عطا کرنے کی خدا سے دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ میں بہار کے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ایک ۔ ایک لاکھ روپے لیبر محکمہ کی جانب سے اور ایک ۔ ایک لاکھ روپے وزیراعلیٰ راحت فنڈ سے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی واقعہ میں بہار کے زخمیوں کے مکمل علاج کا انتظام کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دی گئی ہے اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ مسٹر کمار نے دہلی میں بہار کے مقامی کمشنر ، جوائنٹ لیبر کمشنر کے ساتھ دیگر سنیئر افسران کو حالات کا جائزہ لینے اور زخمیوں کے مکمل علاج کے ساتھ ۔ ساتھ ہر ممکن امداد مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ واضح رہے کہ دہلی کے رانی جھانسی روڈکے نزدیک اناج منڈی میں ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر صبح بھیانک آگ لگ گئی جس میں کم سے کم 43 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی اور قریب پندرہ لوگوں کی حالت نازک ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا