اناج منڈی آگ حادثے پر گہرا دکھ :پرینکا

0
0

نئی دہلی؍؍کانگریس کی سینئر لیڈرپرینکا گاندھی واڈرا نے دہلی کے اناج منڈی علاقے میں ہوئے شدید حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت ظاہر کی ہے ۔محترمہ واڈرا نے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر کافی پریشان کرنے والی ہے ۔ہلاک شدگان کے کنبے اور رشتہ داروں کے ساتھ میری تعزیت ہے ۔زخمیوں کے جلدصحت مند ہونے کی دعا کرتی ہوں۔امید ہے کہ راحت اور بچاؤ کام جلد از جلد اور مناسب انداز میں کیا جائے گا۔دہلی کے اناج منڈی علاقے میں صبح شدید آگ لگ گئی تھی جس میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی متعدد زخمی ہوگئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا