اناج منڈی آگ حادثے میں مارے گئے لوگوں کو دو دو لاکھ کی امدادی رقم

0
0

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی کے اناج منڈی آگ حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔ٹویٹ میں کہاگیا ہے ،‘‘وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم فنڈ سے دہلی میں ہوئے اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزارروپے دینے کو منظوری دی ہے ۔’’دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی،جس میں کم از کم 43افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی اور تقریباً 15زخیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تقریباً 50افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا