پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس

0
0

آج وادی بھر میں عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا
دستگیر صاحب خانیار میں ہوگی بڑی تقریب منعقد ،شدید ٹھنڈ میں شب خوانی میں زائرین رہے محو
کے این ایس
سرینگر؍؍بلند پائیہ ولی کامل پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس پاک سوموار کو وادی بھر میں عقیدت و احترام کیا ساتھ منایا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اتوار اور سوموار کو دستگیر صاحب خانیار ؒ میں شدید ٹھنڈ کے باوجود بھی شب خوانی کی پر نورمجلس آراستہ ہوئی ،جس میں زائرین کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔سالانہ عرس پاک کی تقریب سوموار کو دن بھر جاری رہے گی ،جس دوران زائرین مختلف مقامات پر تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہونگے ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے مطابق بلند پائیہ ولی کامل پیر ان پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس پاک نہایت ہی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وخروش کیساتھ منایا جارہا ہے ۔وادی میں اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب سوموار کو شہر خاص کے خانیار علاقے میں واقع دستگیر صاحب ؒ کے آستان عالیہ پر منعقد ہوگی ۔سوموار کی شب یہاں شب خوانی کی روح پرور اور پر نور مجلس آراستہ ہوئی ، جس میں شدید ٹھنڈ کے باوجود زائرین کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی ۔روح پرور تقریب اور دورود از کار سے خانیار اور اسکے گرد ونواح علاقوں کی فضاء معطر ہوئی ۔پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس پاک کے حوالے سے وادی بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔مساجد اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ علمائے دین نے بلند پائیہ ولی کامل حضرت شیخ عبدلقادر جیلانی ؒ کی اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی اور یہ عمل ہنوز جاری ہے ۔وادی میں پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس پاک کی سب سے بڑی تقریب دستگیر صاحب خانیار ؒ پر منعقد ہوگی ۔یہاں ممکنہ طور پر ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ،سٹی رپورٹر کے مطابق یہاں گذشتہ11روز سے خصوصی مجالس کا اہتما م کیا گیا جبکہ سوموار کی شب شدید سردی اور دھند کے باوجود یہاں ہزاروں لوگوں نے منعقدہ شب خوانی کی بابرکت مجلس میں آراستہ کی ۔ آج یعنی سوموار کو یہاں تبر کات کی بھی نشاندہی کی جائیگی اور ہزار وں لوگ اُسکے دیدار سے فیضیاب ہونگے ۔اسی طرح کی تقر یب دستگیر صاحب سرائے پائین امیر اکدل میں بھی منعقد ہوگی ۔ادھر وادی بھر میں پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس پاک کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا