14کروڑ روپے کا ریوائزڈ اسٹمیٹ کی منظوری دی
لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یٰسین کی صدارت میں آج یہاں ودھیالیہ منیجمنٹ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جواہر نوودھیا ودھیالیہ(جے این وی) اگلر شوپیان کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر جے این وی کی سات عمارات کے تعمیر کے لئے 14کروڑ روپے کے ریوائزڈ ایسٹمیٹ کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،ڈپٹی جنرل منیجر ،جے کے پی سی سی ،پرنسپل جے این وی ،ایریا ویلفیئر آفیسر ودیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران جے این وی کیمپس میں پینے کے پانی کی سہولیات ،کونسلنگ کے انتظامات،سولر واٹر ہیٹر کو نصب کرنے کے بارے میں سیر حاصل بحث ہوئی۔اس کے علاوہ سکول سیفٹی مشاورتی کمیٹی کی تشکیل ،اے ٹی ایم سہولیت ،براڈ بینڈ اور لینڈ لائین کی سہولیات فراہم کرنے ،سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے اورودھیالیہ میں طبی کیمپ منعقد کرنے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ممبر سیکریٹری نے نوودھیا ودھیالیہ سمیتی کے اغراض ومقاصد بیان کئے جن کے تحت جے این وی شوپیان قائم کیا گیا ہے۔