مسافر کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ ،ڈرائیوروں کی من مانیاں اور کنڈیکٹروں کی بد اخلاقیاں

0
0

مسافرین کیلئے باعث پریشانی ،ٹریفک حکام خاموش تماشائی ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں
یوپی آئی
سرینگر؍؍مسافر کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ ،ڈرائیوروں کی من مانیاں اور کنڈیکٹروں کی بد اخلاقیاں عام مسافروں کیلئے سوہان روح بنتا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں متعلقہ حکام حقیقت سے باخبر ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔نمائندے کے ساتھ چند مزدور پیشہ مسافروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرائیوروں کی من مانیوں ،کنڈیکٹروں کی بداخلاقیوں ،ٹریفک حکام کی کوتاہیوں اور مسافر کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں مبتلا ہوگئے ہیں ۔جو ایک طرف سے ٹریفک قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا کر بھیڑ بکریوں کی طرح بوسیدہ اور خستہ حال گاڑیوں میں مسافروں کو سوار کررہے ہیں اور منٹوں کے سفر میں گھنٹوں کا عرصہ لگا کر پریشان کررہے ہیں وہی دوسری طرف سے مسافر کرایہ بے تحاشا اضافہ ہونے کی وجہ سے انہیںمسافر گاڑیوں میں سوار ہونا دشوار بنتا جارہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پچھلے چند مہینوں سے پیٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود مسافر کرایہ آسمان کو چھو رہی ہیںاورمتعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔متعلقہ حکام کی خاموشی سے عام مسافرین خاص کر طلباء ،خواتین اور مزدور پیشہ طبقہ کوکافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے ڈرائیور طبقہ کی من مانیاں عروج پر ہیں خاص کر منی بس اور سومو ڈرائیوروں کی من مانیوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ ٹریفک محکمہ آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک حکام کی لاپرواہیوں پر سختی سے نوٹس لیں اور مسافر کرایہ میں کمی کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی من مانیوں پر بھی روک لگانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا