حدمتارکہ پرکشیدگی برقرار

0
0

پونچھ سیکٹرمیں متعددمقامات پہ گولہ باری
ایجنسیز

پونچھ؍؍ہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ کے گلپور اور کھاری کرمار سیکٹروں میں گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو گھنٹے تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق کل شام پونچھ کے گلپور اور کاری کرمار سیکٹروں میں پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے بی ایس ایف چوکیوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران دو گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ گولہ باری کے نتیجے میں پونچھ میں سرحد کے نزدیک رہائش پذیر لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچر اور اتوار کی رات کو پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی ایس ایف چوکیوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے گولہ باری کی آڑ میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی خاطر ہی گولہ باری کر رہے ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان کو اُس کی بولی میں ہی جواب دیا جارہا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا