صدرِ ہندکووند،وزیراعظم مودی،سونیااورراہول گاندھی سمیت متعددکااِظہارِ دُکھ،حادثے کی عدالتی جانچ کا حکم
یواین آئی
نئی دہلی؍؍دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل میں اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی جس میں کم از کم 43افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی اور تقریباً 15افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔فیکٹری مالک کے بھائی کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔جس فیکٹری میں آگ لگی اس میں اسکول بیگ،بوتل اور دیگر قسم کی چیزیں جمع کی گئی تھیں۔یہ فیکٹری رہائشی علاقے میں چلائی جارہی تھی۔جھلسے لوگوں کو رام منوہر لوہیا ،ہندو راو اسپتال ،صفدرجنگ اسپتال،لیڈی ہارڈنگ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کروایا گیاہے ۔اس دوران دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو 10-10لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیاہے ۔انہوں نے عدالتی تحقیق کا حکم دیا اور کہا کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہوگا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔حکومت زخمیوں کا علاج کرائے گی اور ہر زخمی کو ایک ایک لاکھ روپے کی راحت کے لئے امدادی رقم دی جائے گی۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے ۔موقع پر این ڈی آر ایف ،پولیس اور فارنسک ٹیم پہنچ کر آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔فائربریگیڈ افسر کے مطابق حادثے کی اطلاع صبح پانچ بج کر 20منٹ کے قریب ملی اور اس کے بعد فوراً فائربریگیڈ محکمے کی 30سے زیادہ گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔آگ پر پوری طرح قابو پالیاگیا ہے ۔وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی کے اناج منڈی آگ حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔ٹویٹ میں کہاگیا ہے ،‘‘وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم فنڈ سے دہلی میں ہوئے اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزارروپے دینے کو منظوری دی ہے ۔’’دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی،جس میں کم از کم 43افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی اور تقریباً 15زخیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تقریباً 50افراد زخمی ہوئے ہیں۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ عمارت میں لگی شدید آگ کے عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے اور ہلاک شدگان کے گھروالوں کو دس لاکھ اور زخمیوں کے گھروالوں کو ایک لاکھ روپے بطور امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلی نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہوگا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔مسٹر کیجریوال نے صبح جائے وقوع کادورہ کرے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو دس دس لاکھ اور زخمیوں کے گھروالوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطور مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد ایل این جے پی جاکر زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کرکے زخمیوں کا احوال معلوم کیا اور کہا کہ زخمیوں کے علاج کا خرچ دہلی حکومت اٹھائے گی۔اس شدید حادثے میں اب تک 43افراد کی موت ہوچکی ہے اور جھلسے لوگوں کو رام منوہر لوہیا ،ہندر راو اسپتال ،صفدرجنگ ،لیڈی ہارڈنگ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی کے اناج منڈی میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے تئیں دکھ کا اظہار کا اظہار کیا ۔ مسز گاندھی نے صبح یہاں ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی تعزیت سواگوار کنبے کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حادثے سے متاثر زیادہ تر لوگوں کو بچا لیا جائے گا اور زخمیوں کو بر وقت طبی سہولیات دستیاب کرائی جائے گی ۔ کانگریس صدر نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن امدد فراہم کرنے کو کہا ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھی آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا‘‘دہلی کی اناج منڈی میں شدید آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سے دلبرداشتہ ہوں ۔ میں سوگوار کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں آتشزدگی جائے وقوعہ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال ( ایل این جے پی ) کا دورہ کیا اور زخمیوں کی خیر و عافیت دریافت کی ۔مسٹر کیجریوال نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد ایل این جے پی جاکر زخمیوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کر کے زخمیوں کی خیرو عافیت دریافت کی ۔ اس دوران دہلی حکومت نے مہلوکین کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کو شدید آتشزدگی پر گہرافسوس کا اظہار کیا ۔مسٹر کووند نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا‘‘دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔ میری تعزیت اور دعائیں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں ۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ مقامی افسرلوگوں کو بچانے اور ان کی ا مداد کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’دہلی کی اناج منڈی میں شدید آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر سے دلبرداشتہ ہوں ۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ‘‘۔