بخشی نگرجموں کی مصروف بستی میں جے کے بینک ATMکا افتتاح

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍اپنے گاہکوں کو جدید بینکنگ خدمات میسر رکھنے کا وعدہ نبھاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے آج بخشی نگر جموں کی ایک مصروف بستی میں قائم SOSانٹر نیشنل کی عمارت میں ایک نیاATM عوام کے نام وقف کیا۔ کرشن جیوتش منڈی کے پڑوس میں واقع عمارت میں آف سائٹ اے ٹی ایم کا افتتاح جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر نے کیا ۔ چیئرمین کے ساتھ بینک کے وائس پریزیڈنٹ سنیت گپتا اور شریش شرما، SOSانٹرنیشنل کے صدر، بینک کے کئی سینئر افسراں اور متعدد و معزز گاہک بھی افتتاحی تقریب پر موجود تھے۔ بینک کے چیئرمین و منینجنگ ڈایئریکٹرنے کہا کہ بخشی نگر کی اس مصروف بستی میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے ٹی ایم چالو ہونے سے مقامی آبادی اور کاروباری لوگ مستفید ہونگے۔ اپنے گاہکوں کی راحت رسانی اور اُنہیں جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔چیئرمین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ATMاُس بین الاقوامی رضا کار تنظیم کی عمارت میں واقع ہے جو گزشتہ تیس برسوں سینکڑوں مہاجرین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔ زونل ہیڈ جموں سینٹرل سنیل گپتا نے کہا کہ اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بے تکلف بینک کاری سے متعارف کراناجو اسکا حق رکھتے ہیں، جے کے بینک کا فرضِ اولین ہے۔ مقامی لوگوں نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اس نئے اے ٹی ایم سمیت اب ملک بھر میںجے کے بینک اے ٹی ایمز کی تعداد1338ہوگئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا