عام آدمی کے مسئلوں کو لے کرکانگریس سڑکوں پر اترے گی:شکلا

0
0

لکھنؤ؍؍اترپردیش حکومت پر خواتین کے عدم تحفظ ،کسان اور تاجروں کی بدحالی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے جلد ہی ایک بڑے احتجاج کا اعلان کیاہے ۔ریاست میں کانگریس کی ماند پڑتے وقار کو پھر سے زندہ کرنے کے مقصد سے تنظیمی تبدیلی کا جائزہ لینے اور تحریک کی حکمت عملی پر غور وخوض کیا۔پارٹی کے سینئر رہنما راجیو شکلا نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ریست کے دو روزہ دورے کے پہلے دن محترمہ واڈرا نے اترپردیش کے امن و قانون ،خواتین کے تحفظ ،کسانوں اور تاجروں کے مسئلہ کے علاوہ ملک میں پھیلی مندی اور منہگائی کے سلسلے میں عہدے داران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ محترمہ واڈرا اناو اور مین پوری کے واقعات سے بے حد فکرمند نظر آئیں۔ان کا کہناتھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور اقتدار میں صوبے کا امن و قانون بد سے بدتر ہوچکا ہے ۔سڑکوں پر خواتین کا اکیلنے نکلنا مشکل ہوچکا ہے ۔مسٹر شکلا نے الزام لگایا کہ مرکزکی نریندرمودی حکومت نے ملک کی معیشت کو چوپٹ کردیا ہے ۔سماج کا ہر طبقہ ملک میں پھیلی مندی اور مہنگائی سے پریشان ہے ۔کسان اور تاجر پریشان ہیں۔ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی)نے قبول کیا ہے کہ بین الاقوامی ایجنسی نے ہندوستان کی ریٹنگ گھٹا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بلندی پر ہے جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح مسلسل گھٹ رہی ہے ۔ہر شعبہ مندی کی مار جھیل رہا ہے ۔مرکزاور ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے کسان پریشان ہیں اور خودکشی کرنے کو مجبور ہیں۔ان سب کے باوجود مرکزاور ریاست کی یوگی حکومت خاموش بیٹھی ہوئی ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ اترپردیش میں ہر روز خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات ہورہے ہیں مرکز اور ریاستی حکومت کو ان تمام مسئلوں پر گھیرنے کے لئے محترمہ واڈرا نے عہدے داروں سے عوامی تحریک شروع کرنے کے لئے کہا ہے ۔کانگریس خواتین کو تحفظ ساتھ کسان ،کاروباری اور نوجوان طبقے کی ترقی کے سلسلے میں جلد ہی سڑکوں پر اترے گی۔اس کے لئے پارٹی ایک حکمت عملی کے تحت کام کرے گی۔محترمہ واڈرا صبح اموسی ہوائی اڈے پہنچیں جہاں وہ دسیدھی پارٹی ہیڈکوارٹر آئیں۔انہوں نے سب سے پہلے پارٹی دفتر میں آئین ساز بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا جس کے بعد وہ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو،مسٹر جتن پرساد اور مسٹر راجیو شکلا سمیت دیگر سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں مشغول ہوگئیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس نے ریاست یں وسیع تبدیلی کی ہے جس سے ناراض پارٹی کے کچھ اعلی رہنماؤں کے بغاوتی تیوروں کے پیش نظر انہیں برخاست کردیاگیاتھا۔پارٹی میں تنظیمی تبدیلی کے بعد محترمہ واڈرا کا یہ پہلا دورہ ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا