حیدرآباد؍؍تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے حیدرآباد میں دیشا معاملہ کے ملزمین کو انکاونٹر کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ریاست کی پولیس اگر اسی طرح آگے بڑھتے ہوئے انکاونٹر کرے تو خواتین کی عصمت دری کے معاملات میں کمی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی پولیس نے اس انکاونٹر کے ذریعہ اہم پیام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والا کا ایسا ہی انکاونٹر کرنا چاہئے ۔