حیدرآباد؍ دیشا واقعہ کے ملزمین کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے بعد اُن کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں کیا گیا۔ اسی دوران انکاؤنٹر میں ہلاک ملزمین کے ارکان خاندان کو انکاؤنٹر کے مقام پر لایا گیا جہاں عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔ انکاؤنٹر کے مقام پر عوام نے پولیس پر پھول برسائے ۔ خواتین کی بیشتر تنظیمیں بھی وہاں پہنچیں جنہوں نے مقتولہ کو خراج پیش کیا۔