محکمہ سیاحت کی کولکتہ میں ٹریول شو میں شرکت  محکمہ سیاحت کی کولکتہ میں ٹریول شو میں شرکت

0
0

 

لازوال ڈیسک

کولکتہ؍؍جموںوکشمیر کی سیاحتی سرگرمیوں کی تشہیر کے لئے محکمہ سیاحت نے کولکتہ میں اِنفوکام کی جانب سے منعقدہ سہ روزہ ٹریول شو میں شرکت کی۔اِس پروگرام کے دوران سہ روزہ کانفرنس کے دوران سیاحتی صنعت سے وابستہ متعلقین کی میٹنگ بھی منعقد ہوتی ہے۔اِس ٹریول شو میں قومی اور علاقائی سطح کی ٹورسٹ انجمنوں ، مختلف ریاستوں کے سیاحتی محکموں ، سٹی ٹورسٹ بورڈوں، ٹریڈ یونینوں ، ٹور آپریٹروں ، ٹریول ایجنٹوں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر فائنانس لطیف احمد ، ڈائریکٹر پلاننگ پرویز ککرو ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم سرفراز محمد اور اسسٹنٹ ٹورسٹ آفیسر احسان الحق نے اِس ٹریول شو میں جموں وکشمیر کی نمائندگی کی۔اِس شو کے دوران جموں وکشمیر کی جانب سے یہاں کی سیاحتی سرگرمیوں کی نمائش کی گئی ۔ اِس سلسلے میں جموں وکشمیر کی جانب سے لگائے گئے سٹال کا کئی سیاحوں نے دورہ کیاجنہیں جموں وکشمیر کی سیاحتی دلکشی کے بارے میں بتایا گیا۔ محکمہ سیاحت کے اَفسروں نے ٹریول اور سیاحتی صنعت سے وابستہ مختلف انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔اِس کے علاوہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ٹریول شو کے تیسرے روز کل یعنی سنیچروار کو جے اینڈ کے ٹوراِزم آئی ٹی سونار میں منعقد ہونے والے ایک خصوصی پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے۔اِس پروگرام کے دوران محکمہ سیاحت جموں وکشمیر کی سیاحتی سرگرمیوں کے بارے میں ایک پرزنٹیشن کے علاوہ ایک مختصر فلم بھی دکھائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا