کھٹمنڈو، (یو این آئی) ہندوستان کی خواتین اور مرد کھو کھو ٹیمیں نیپال کے دارالحکومت میں جاری 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ بدھ کو ہونے والے فائنل میں مرد ٹیم کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ خواتین ٹیم میزبان نیپال سے نبرد آزما ہو گی ۔ہندستانی ٹیموں نے منگل کو ہوئے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔ مہاراشٹر کے بالاصاحب پوکارڈے کی قیادت میں کھیل رہی مرد ٹیم نے ڈیفنس اور اٹیک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو سیمی فائنل میں ایک اننگز اور 13 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس میچ کا اسکور 21-8 رہا۔اسی طرح خاتون ٹیم سری لنکا پر اپنا دبدبہ دکھاتے ہوئے 32-4 کے اسکور کے ساتھ فائنل میں داخل ہوئی۔مرد زمرے میں اڑیسہ کے ستیہ جیت سنگھ نے جہاں چیز کرتے ہوئے پانچ پوائنٹس برقرار رکھے وہیں اکشے گنپلے نے تین منٹ تک دوڑتے ہوئے ہندستان کو فائنل میں پہنچایا۔ دریں اثنا، نسرین کی قیادت والی خواتین ٹیم نے سری لنکا خواتین کو بالکل یک طرفہ انداز میں شکست دی۔میچ کے بعد ہندستانی کپتان نسرین نے کہاکہ ہم آج شاندار کھیلے ۔ ہم نے مخالف ٹیم کو قدم جمانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ چیز میں ہم بہترین رہیں اور ہم نے رننگ بھی شاندار طریقے سے کی