لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍سوپور فُٹبال کلب بانڈی پورہ نے آج ہندوارہ فُٹبال کلب کو 4-3پینلٹی شوٹ آئوٹ سے ہر کر میجر گوپی سنگھ راٹھور میموریل نارتھ کشمیر فُٹبال چیمپن شِپ جیت لی۔ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا اوربریگیڈئیر 5سیکٹر آر آر وویک نارنگ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہندوارہ اورسوپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔کھیل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آئوٹ سے کیاگیا کیونکہ کوئی ٹیم کو ئی گول نہ کرسکی۔بعد میں یہ مقابلہ سوپور ٹیم نے 4-3پینلٹی شوٹ آئوت سے جیت لیا۔فاتح ٹیم کو 30ہزار روپے اورٹرافی جب کہ رنر اَپ ٹیم کو 20ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا۔