ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسروں کی جانب سے بِلوں کی تیاری میں تاخیر کا معاملہ

0
0

فائنانشل کمشنر نے ماہانہ رِپورٹ طلب کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں وکشمیر کے تمام ٹریجری افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بِلوں کی تیاری کی غیر ضروری تاخیر کے تعلق سے ماہانہ رِپورٹ تیار کریں۔اُنہوں نے بِلوں کے ٹائم لائین کو بنائے رکھنے کے لئے ایک مؤثر لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت دی۔یہ ہدایات اُنہوں نے آج ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں مختلف ٹریجریز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ٹریجریز ایم وائی پنڈت کے علاوہ دیگر کئی افسران میٹنگ میں موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر اے اینڈ ٹی کشمیر اور دیگر کئی افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈاکٹر مہتا نے صحیح بِلوںکو چوبیس گھنٹوں کے اندر کلیئر کرنے کے لئے متعلقہ افسروں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اس طرح کا عوام دوست طرز عمل جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ فائنانشل کمشنر نے کہا کہ اکائونٹنٹ جنرل کے دفتر سے اُبھارے گئے نکات کا ایک ماہ کے اندر جواب دیا جانا چاہیئے ۔فائنانشل کمشنر نے ماتحت عملے کی ڈی پی سی15؍ روز کے اندر اندر کرانے پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر مہتا نے جموں وکشمیر میں جدید سہولیات سے لیس 10ماڈل ٹریجری دفاتر قائم کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے جموں وکشمیر کے تمام ٹریجری دفاتر میں صاف ماحول قائم کرنے کے لئے بھی کہا۔اُنہوں نے اس سلسلے میں مطلوبہ معاونت کا یقین دلایا۔اس سے قبل ڈائریکٹر اے اینڈ ٹی نے کہا کہ جمو ںوکشمیر میں 121 ٹریجریز ہیں۔میٹنگ میں موجود دیگر افسران نے بھی ٹریجریز کی کارکردگی کے بارے میں ضروری جانکاری دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا