آئی این ایکس میڈیا: چدمبرم کی ضمانت منظور، جیل سے باہر نکلنے کا راستہ صاف

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے آئی ین ایکس میڈیا میں منی لانڈرنگ سے منسلک ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ) کی جانب سے درج معاملہ میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ضمانت پر رہا کرنے کا بدھ کو حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی 106 دن بعد ان کی رہائی کا راستہ صاف ہو گیا۔جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے کچھ شرائط کے ساتھ چدمبرم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کی ضمانت کی رقم اور اتنی ہی رقم کے دو مچلکوں پر ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔جسٹس بوپنا نے بنچ کی جانب سے فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہ چھوڑیں، ساتھ ہی وہ نہ تو کسی گواہ سے بات کریں گے ، نہ ہی اس معاملے میں کوئی عوامی بیان دیں گے اور نہ کوئی انٹرویو دیں گے ۔آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدعنوانی سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے معاملہ میں سپریم کورٹ ہی سے مسٹر چدمبرم کو پہلے ضمانت مل چکی ہے ۔بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے میرٹ پر تبصرہ نہیں کرنی چاہئے تھی۔اس نے کہا کہ ہائی کورٹ کے کچھ تبصرے سے وہ اتفاق نہیں کرتے ہیں۔بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گذشتہ 28 نومبر کو سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ای ڈی نے مسٹر چدمبرم کی ضمانت کی درخواست پر احتجاج کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی معاملہ کے اہم گواہوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ ای ڈی کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا تھا کہ اقتصادی جرائم سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں، کیونکہ وہ نہ صرف ملک کی معیشت کو متاثر کرتے ہیں، بلکہ نظام میں لوگوں کے یقین و بھروسہ کو بھی ٹھیس پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ تحقیقات کے دوران ای ڈی کو بینک کے 12 ایسے اکاؤنٹس کے بارے میں پتہ چلا، جن میں جرائم سے حاصل کی گئی دولت جمع کی گئی۔ ایجنسی کے پاس مختلف ممالک میں خریدی گئی 12 املاک کی تفصیلات بھی ہیں۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ جیل میں ملزمان کی مدت کو ضمانت منظور کرنے کی بنیاد نہیں بننا چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا