’سرحدی لوگ موت کے سائے میں جی رہے ہیں‘

0
0

ہند۔پاک مفاہمت کاراستہ اختیارکریں،سرحدوں پہ امن کوموقع دیں:عاشق حسین خان
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیعہ فیڈریشن جموںنے سرحدی ضلع پونچھ میںگذشتہ روز پاکستانی گولہ باری کی زد میںآنے سے قیمتی جانوںکے نقصان پر شدید اظہار افسوس کرتے ہوئے دونوںممالک کے حاکموںسے پر زور اپیل کی ہے کہ ان بے کس و غریب مفلوک الحال لوگوںکے جان و مال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئے ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک فائرنگ میںدو افراد ہلاک اور 9دیگر زخمی ہو ئے تھے ۔فیڈریشن نے ایک پریس بیان میںکہا ہے کہ گذشتہ 72سالوںسے سرحدی لوگ موت کے سائے میںجی رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب جب دونوںممالک کے مابین مفاہمت کی امید جاگتی ہے تو کوئی نہ کوئی افسوس ناک واقعہ رونما ہو جاتا ہے جس سے تمام کئے پر پانی پھر جاتا ہے ۔مزید کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے یہ لوگ سینکڑوںبار مہاجر ہوئے ،ان کا لا تلافی جانی و مالی نقصان ہوا ۔یہاں تک کہ ان کی کھیتوںمیںفصلیںتباہ و برباد ہو تی رہیں۔فیڈریشن نے کہا کہ روز اول سے موت کے سائے میں جینے والوںکی معاشی حالت میںسدھار نہ ہوا ،کیونکہ تھوڑا سا سنبھل جانے کے بعد ان پر کوئی نہ کوئی آفت پڑتی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ ٖغریبی کی سطح سے نیچے ہو جاتے ہیں۔مزید کہا کہ آر پاس کی فائرنگ سے ان کے بچے پڑھائی سے ،مزدور مزدوری سے ،تاجر تجارت سے اور زراعت پیشہ لوگ زراعت سے محروم ہو جاتے ہیںتو پھر ان کی ترقی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے دوسری جانب کم و بیش یہی صورت حال ہے ۔بلا مقصد کے انسانی جانوںکا زیاںہو تا ہے ۔جس سے بچنے کے لئے دونوںممالک کو سرحد ی لوگوںکے جانی تحفظ کے لئے فائرنگ رینج سے دور مستقل بسایا جائے تاکہ یہ لوگ بھی آزادی کی نعمت کا احساس کر سکیں۔ان کا مال و اسباب محفوظ رہ سکے ۔امید کی جاتی ہے کہ انسانی جانوںکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دونوںممالک کے ارباب اقتدار ان مفلوک الحال ،غریب و بے بس لوگوںکے لئے موثر اقدامات کریںگے ۔انہوںنے گذشتہ روز ہلاک ہونے والوںکے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور انہیںجنت الفردوس میںجگہ عطا کئے جانے کی بھی دعا کی ،۔اس کے ساتھ زخمیوںکی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔فیڈریشن نے متعلقہ انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے متاثرین کی دل کھول کر امداد فراہم کئے جانے کی بھی مانگ کی ۔میٹنگ میںفیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امیر جعفری ،وائس صدر الحاج بشیر احمد میر ،نصرت حسین شاہ ،شیخ سجاد حسین ،مولانا کوثر جعفری ،فدا حسین رضوی ترجمان ،انور حسین ونتو ،اصغر حسین میر ،جعفر حسین ونتو ،ذیشان علی ایڈوکیٹ ،ضوار حسین جعفری ،محمد تقی ،جنم حسین جعفری وغیرہ موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا