یواین آئی
واشنگٹن؍؍شام کے شمالی علاقے میں ہونے والے تازہ حملوں میں 8 بچوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہو نے والے تشدد میں کم از کم 34 بچوں کی موت ہوئی ہے ۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے رجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چیابن نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق شام کی حکومتی فورسز نے جہادیوں کے علاقے معرت النعمان میں بمباری کی۔ سیرئن آبزرویٹری کے مطابق ادلب میں بمباری حکومتی فورسز نے کی ہے ، جس میں درجن کے قریب شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں بیشتر بچے ہیں۔مسٹر چیا بن نے کہا ‘‘ہم شمالی ادلب کے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کے مارے جانے کی رپورٹوں سے حیران اور غمزدہ ہیں۔مارے گئے سبھی بچے 15سال سے کم عمر کے تھے ۔ یونیسیف کے رجنل ڈائرکٹر نے شام میں سرگرم سبھی فریقوں سے بچو ں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی بچوں کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والی تنظیموں کو سنگین نتائج بھگتنے کی تنبیہ بھی کی۔