پونچھ میں عالمی یوم معذورین کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام منعقد

0
0

گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کی طرف سے تاریخ ساز پروگرام کیا گیا منعقد
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍آج دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی عالمی یوم معذورین کے موقع پر معذور افراد کے ساتھ یکجہتیکا مظاہرہ کرنے کی غرض سے پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر و محکمہ مال و انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ واضع رہے کہ پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین مولوی فرید ملک خود بھی ایک معذور شخص ہیں اور وہ اپنی اہلیتوں کی بناء پر پورے ہندوستان میں اپنے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ و ریاست جموں و کشمیر جو کہ اب مرکزی زیر انتظام علاقہ ہے کا نام بھی روشن کر چکے ہیں۔ آج عالمی یوم معذورین پر منعقدہ پروگرام میں انہوں نے خطبہ استقبالیہ میں تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے اس موقع پر موجود عوام سے معذور افراد کے ساتھ ان کے رویے کو سدھارنے کی بھی اپیل کی انہوں نے کہا کہ معزور ہونے سے آدمی کو احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا ہے اور نہ ہی معذور افراد کسی سے کم ہیں۔ پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں پونچھ کے اطراف و اکناف و گاؤں سے معذور افراد نے شرکت کی جبکہ وہاں موجود عوام کی خدمت گزاری کے لیے نہرو یووا کیندرا کے والنٹیئر بھی موجود رہے پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس پروگرام میں اے ڈی ڈی سی پونچھ سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش کمار انگرال ایڈیشنل ایس پی عادل حمید و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر پونچھ اعجاز بھٹ اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ قیوم میر ڈی ایف او سوشل فارسٹری چیف ایجوکیشن آفیسر جگجیت سنگھ چیف میڈیکل آفیسر چیف انیمل ہسبینڈری آفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر شکیل لون و ضلع کی سبھی تحصیلوں کے تحصیل سوشل ویلفیئر افسران کے علاوہ دیگر محکموں کے افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر معذور افراد کو انتظامیہ و مختلف تنظیموں کے طرف سے کمبل و بچوں کے لیے کتابیں وردیاں و دیگر اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔ جن دیگر اہم شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی ان میں پرنسپل ڈگری کالج پونچھ تجیندر سنگھ پروفیسر رزاق بانیا پروفیسر فتح محمد عباسی عثمان چوہدری پرنسپل جامع ضیاء العلوم ہائی اسکول وحید احمد بانڈے پرنسپل حضرت علامہ انور شاہ کشمیری انٹرنیشنل اکیڈمی حافظ شہزاد اعظم انوری پریتم سپیرچول ٹرسٹ سے ڈاکٹر پرینکا سنگھ ڈاکٹر سرفراز حسین میر چئیرمین سر سید ایجوکیشن مشن شبیر احمد بھٹ چئیرمین ماسٹر جلال الدین پیس اینڈ برادرہوڈ میموریل سوسائٹی کے علاوہ کئی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی واضع رہے کہ اس موقع پر پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر و لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر و منسٹر برائے معذور افراد کے نام ایک میمورینڈم بھی بھیجا گیا پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئیضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ جو بطور مہمان خصوصی وہاں پر موجود تھے نے معذور افراد کے لیے ضلع میں کام کر رہی تنظیموں بالخصوص پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم و پریتم سپیرچول ٹرسٹ کے رول کو سراہا انہوں نے دیگر غیر سرکاری تنظیموں سے بھی ان تنظیموں کے طرز پر آگے آ کر معذور افراد کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ کی اور سے معذور افراد کی بہترین نمائیندگی کرنے کے لیے مولوی فرید ملک و عبدل رشید شاہپوری کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر معذورین میں ویل چئیرز بھی تقسیم کی گئیں جبکہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والوں کو جن میں نمائندہ لازوال تنویر پونچھی، و ریاض ملک بھی شامل ہیں کو بہترین کوریج کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ جبکہ تنظیم کی طرف سے رضاکارکام کر رہے ممبران کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔ دوران پروگرام ہارون راٹھور نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ رسمیت سنگھ اینڈ پارٹی و خرشید راتھر اینڈ ٹیم کی طرف سے کلچرل آئیٹم پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا گیا۔ پروگرام کے آخر پر اعظم راتھر تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر نے تمام لوگوں کا پروگرام کے بہتر انعقاد کے لیے دیے گئے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا