فاروق خان نے محکمہ امور صارفین و رسدات کی کارکردگی کا جائزہ لیا

0
0

بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں میں اضافہ پر روک لگانے کیلئے کواپریٹیوز کو استحکام بخشنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران محکمہ امور صارفین و رسدات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے پنڈورانگ کونڈبارو پول ، ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین و رسدات جموں ، متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر ،کنٹرولر لیگل میٹرولوجی و دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق خان نے کواپریٹیوز کو استحکام بخشنے پر زور دیا تاکہ جے اینڈ کے میں لوگوں کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافے اور بلیک مارکیٹنگ پر روک لگائی جاسکے۔مشیر موصوف نے اِس موقعہ پر پردھان منتری اجوالا یوجنا و دیگر سکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ لوگ اِن سکیموں سے مستفید ہوں۔سکیم کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے بتایا کہ اس سکیم کا مقصد ملک بھر میں بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مفت رسوئی گیس کنکشن فراہم کیا جائے ۔فاروق خان نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ سکیم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور اُنہیں کھانا پکانے کے لئے روایتی چولہوں کی جگہ رسوئی گیس کی سہولیت فراہم کرنا ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ جموں وکشمیر کے 20اضلاع میں رہائش پذیر پی ایچ ایچ زمرے کے تحت آنے والے 27.79لاکھ کنبوں کی آبادی کی ضروریات پورا کررہا ہے۔مشیر موصوف نے اس موقعہ پر محکمہ کی اُن کاوشوں کو سراہا جن کے تحت محکمہ موسم سرما کے دوران دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اشیائے خوردنی فراہم کرنے میں تمام ممکنہ کوششیں انجام دے رہا ہے۔اِن اشیائے خوردنی میں چاول ، گندم اور آٹا شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا