ہیملٹن (یو این آئی) اوپنر روری برنس (101) اور کپتان جو روٹ (ناٹ آوٹ 114) کی شاندار سنچریوں کی مدد سے انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اتوار کو پانچ وکٹ پر 269رن بنالئے ۔ انگلینڈ ابھی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 375کے اسکور سے 106رن پیچھے ہے ۔ انگلینڈ نے دو وکٹ پر 39رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ برنس نے 24اور روٹ نے 6رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 177رن کی شراکت کی۔ برنس نے 209گیند پر 101 رن میں 15چوکے لگائے جبکہ روٹ نے 278گیندوں پر ناٹ آوٹ 114رن میں 14چوکے لگاچکے ہیں۔ برنس کا وکٹ 201کے اسکور پر گرا۔ برنس اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد رن آوٹ ہوئے ۔روٹ نے پھر بین اسٹوکس کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 44رن کی شراکت کی۔ اسٹوکس نے 59گیندوں پر 26رن پر چار چوکے لگائے ۔ جیک کراولی ایک رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ آخری سیشن میں بارش آنے کی وجہ سے 16اوور کا کھیل برباد ہوا۔ اسٹمپس کے وقت روٹ کے ساتھ اولی پوپ چار رن بناکر کریز پر موجود تھے