رام بن میں ٹرک سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

0
0

 

ایک ہزار کلو گرام خشخاش جیسی نشیلی اشیاء برآمد ، ڈرائیور گرفتار
یوپی آئی
رام بن ؍؍رام بن پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم میں تیزی لاتے ہوئے ٹٹہار بانہال علاقے میں ٹرک سے ایک ہزار کلو گرام نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد رام بن پولیس نے گنڈ ٹٹہار علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک ٹرولر زیر نمبر HR45A-4346کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران ٹرک سے ایک ہزار کلو گرام خشخاش جیسی نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔ پولیس بیان کے مطا بق ٹرک ڈڑائیور نرمل سنگھ ولد تھال سنگھ ساکنہ لدھیانہ پنجاب کی گرفتاری عمل میں لا کر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 147/2019زیر دفعہ 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ انسپکٹر عابد بخاری ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بانہال وسیم معراج نے ایس ڈی پی بانہال سجاد سرور اور ایڈیشنل ایس پی رام بن سنجے پرہار کی ہدایت پر کارروائی کرکے منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا