دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پاکستان نے 950مرتبہ ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی

0
0

حد متارکہ پر تعینات افواج پاکستان کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دے رہے ہیں /امور دفاع کے وزیر مملکت
یوپی آئی
نئی دہلی؍؍امور دفاع کے وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پاکستانی رینجرس نے 950دفعہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس دوران فوج کے تین اہلکار مارے گئے۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سرحد پر تین ماہ کے دوران پاکستانی رینجرس نے 79بار گولے برسائے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق امور دفاع کے وزیر مملکت’’شری پد نائیک ‘‘ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پاکستانی رینجرس نے 950بار ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ کے دوران سرحدوں پر گولہ باری کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے۔۔ مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ سرحدوں پر ناجنگ معاہدے کا معاملہ بھارت نے اقوام متحدہ میں بھی اُٹھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رینجرس بغیر کسی اشتعال کے بی ایس ایف چوکیوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ، فوج کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پاکستانی رینجرس آئے روز سیز فائر معاہدے کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج پاکستان کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی آڑ میں پاکستان عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیل رہا ہے تاہم فوج نے پاکستان کے ان منصوبوں کو بھی خاک میں ملایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی کنٹرول لائن پر کافی برسوں کے بعد پاکستان نے گولہ باری کی اور تین ماہ کے دوران 79مرتبہ پاکستان نے گولہ باری کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا