اردو بک ریویو نامی رسالہ کوبند ہونے سے بچانے کے لیے ہرممکن تعاون کیا جائیگا:فرید خان چیئرمین اردو کارواں
یواین آئی
ممبئی؍؍ممبئی میں اردو داں طبقہ نے نئی دہلی سے شائع ہونے والے مشہور زمانہ سہ ماہی رسالہ اردو بک ریویو کو بند ہونے بچانے کے لیے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس نے وسائل کی کمی کے باوجود اپنی اشاعت کے 25سال مکمل کرلیے ہیں۔عروس البلاد میں 2دسمبر سے اردو کارواں کے زیر اہتمام اردو عشرہ کے دوران اردو بک ریویو کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کارواں کے روح رواں فرید خان نے کیا ہے ۔تاکہ اس معروف مجلہ کو بند ہونے سے بچا یا جائے ۔اس سلسلہ میں بھر پور تعاون کیا جائیگا۔اس تعلق سے سنئیر صحافی اور اردو کے فروغ کے سرگرم۔مختلف تنطیموں سے وابستہ جاوید جمال الدین نے کہا کہ اردو بک ریویو کو بچانے کے لیے مہم شروع کرنے کی نوبت اس لیے آئی ہے کیونکہ رسالہ کے نومبر-دسمبر 2019 کے شمارہ میں مدیر محمد عارف اقبال کا اردو بک ریویو کے پچیس سال کے عنوان سے شائع ہونے والے اداری میں ایک۔ضمنی سرخی ‘اردو بک ریویو’کا آئندہ سفر کے عنوان سے ایک درد بھری تحریر پائی جاتی ہے ،جس نے ہلا کر رکھ دیا۔انہوں نے مزید کہاکہ محمد عارف اقبال اس عنوان کے ساتھ رقم طراز ہیں کہ "مصطفی زیدی کا شعر ہے ،انہیں پتھروں پر چل اگر آ سکو تو آؤ میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے اردو بک ریویوں کا آئندہ سفر اس بات کا متقاضی ہے کہ اس مجلہ کو اہل ثروت میں سے کوئی شخص یا ادارہ اپنی سرپرستی عطا کردے ۔میرے بارے میں قریبی احباب واقف ہیں کہ گزشتہ 20 برسوں سے ذیابیطس (diabetes) اور ہائپر ٹینشن نے مجھے توڑ کر رکھ دیا ہے ۔اوقات کار میں غیرمعمولی کمی واقع ہوگئی ہے ۔ اتنا اہم مجلہ اگر بند ہوگیا تو اردو دنیا کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ اسے مزید بہتر مفید بنانے کی شدید ضرورت ہے ۔میرے ناتواں کاندھے پر اس کا بوجھ شاید زیادہ دنوں تک نہ رہ سکے ،اس وقت یہ ادارہ کم سے کم تین لاکھ کا مقروض ہے ۔ واضح ہوکہ مجلہ کو وہی شخص سرپرستی دے سکتا ہے ،جسے اردوزبان سے عشق ہو نیزپختہ ارادے کے ساتھ مستقل مزاجی کا حامل ہو۔وہ ادبی وتحقیقی کام کو آنے والی نسل کے لئے محفوظ کرنا چاہتا ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی اس کے پاس امور کو انجام دینے کے لیے سرمایہ کی کمی نہ ہو۔ میرا اندازہ ہے کہ اردو دنیا میں ایسے ہزاروں افراد پائے جاتے ہیں جن کو اللہ رب العزت نے بے انتہا نوازا ہے ہم ایسے غیر معمولی شخص کا انتظار کررہے ہیں جو ہمیں اس ذمہ داری سے سبکدوش کردے ۔اللہ رب العزت اس تاریخی کارنامے کے لیے اسے ہی توفیق دے سکتا ہے ،جو فراخ دل اور سخی ہو۔ ظاہر ہے اس کام کا اجر بھی عند اللہ غیر معمولی ہوگا،سبکدوشی کے بعد بھی میرا ہر ممکن تعاون ان کو مل سکتا ہے ۔محمد اقبال 13 نومبر 2019۔ جاوید جمال الدین کا کہنا ہے کہ اردو کارواں کا افتتاحی اجلاس عشرہ اردو کے تحت 2دسمبرسے شروع ہورہا ہے اور 13دسمبر2019 کو ختم۔ہوگا۔جس کامرکزی موضوع مذاکرہ ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب اور اردو، اور ماہ دسمبر کے درخشاں ستاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا. فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ محمد عارف اقبال مدیر اردو بک ریویو کو 13دسمبر کے اختتامی اجلاس میں مدعو کرکے ان۔کی۔پذیرائی کی جائے ۔اس سلسلہ میں دعوت نامی روانہ۔کیا جائے ۔اس موقع پر بچوں کے رسالہ گل بوٹے کے مدیر فاروق سید نے بھی اردو اخبارات اور رسائل کی مالی دشواری کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ۔معمول بن۔چکا ہے اور حالات انتہائی خستہ ہیں اور اکثر ہمیں اشاعت میں مہینے بھر کی تاخیر بھی کرنا پڑتی ہے ۔اس سلسلہ میں اورنگ آباد میں فروغ اردو کونسل کے رسالہ بچوں کی دنیا کی اشاعت لاکھوں میں پہنچانے کا شرف حاصل کرنے والے مرزا عبدالقیوم نے فاروق سید کی ستائش کی کہ وہ بڑی خوش اسلوبی سے گل بوٹے کی اشاعت کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ کامیابی سے ہم کنار ہیں۔انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اردو بک ریویو کو بحران سے باہر نکالنے کے لیے تعاون کیا جائے گا۔