ناظم باغبانی نے میٹنگ میں برفباری سے ہوئے نقصان کاجائزہ لیاگیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ناظم باغبانی کشمیر نے آج ایک میٹنگ کے دوران حالیہ برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران محکمہ کے دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ناظم باغبانی نے کہا کہ برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگاکر ایک رپورٹ مرتب کرنے کے بعد اسے سرکار کو پیش کیاجائے گا تاکہ متاثرہ کسانوں کو معقول مالی امداد فراہم کی جاسکے۔انہوںنے یہ بات دہرائی کہ ضلع باغبانی آفیسران کو متعلقہ علاقوں میں میوہ باغات کو مکمل یا شدید نقصان کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے ان علاقوںکا دورہ کرنا چاہیے تاکہ نقصان کے بارے میں ایک مکمل خاکہ تیار کیاجاسکے۔انہوںنے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کسانوںکو مفت پودے فراہم کئے جائیںگے۔انہوںنے کسانوں پر زوردیا کہ وہ اپنے باغات میں جدید سائینسی طریقہ کار اختیار کریں تاکہ مستقبل میں برفباری سے ہونے والے نقصان کو کم کیاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا