صوبائی کمشنر نے میٹنگ میں اقدامات کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے آج گاندربل۔کرگل،لیہہ شاہراہ پر ایس او پیز کے طور طریقوں کو وضع کرنے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔متعلقہ آفیسران کے ساتھ بات چیت کے دوران صوبائی کمشنر نے سٹنڈارڈ آپریٹو پروسیجرس (ایس او پیز) کو وضع کردیا جس پر آج سے ہی عملدر آمد ہوگا۔ایس ایس پی گاندربل نوڈل آفیسر ہوں گے جو کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر شاہراہ پر فوجی گاڑیوںسمیت ٹریفک کی آواجائی کے سلسلے میں حتمی ہدایات دیں گے۔جب کہ ایس ایس پی گاندربل ،ایم ای ٹی ،ایس اے ایس ای شام وصبح کو موسمی جانکاری فراہم ہونے کے بعد روزانہ بنیادوں پر 12گھنٹے پہلے ہی متعلقہ مسافروں کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کے بارے میں مطلع کریں گے۔بیکن اور دیہی ٹریفک کے حکام انہیں شاہراہ کی حالت کے بارے میں آگاہ کیاکریں گے جب کہ بیکن آفیسران ایس ایس پی گاندربل کو اُن گاڑیوں کے بارے میں مطلع کریں گے جنہیں شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔بیکن حکا م کے مطابق گاندربل ،کرگل ۔لیہہ شاہراہ پر عنقریب ہی ٹریفک کی آواجائی بحال ہوگی البتہ چیف انجینئر بیکن نے کہا کہ شاہراہ پر فی الحال صرف یکطرفہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔میٹنگ میں چیف انجینئر بیکن ،ایڈیشنل کمشنرکشمیر ،ایس ایس پی ٹریفک (رورل)صوبائی کمشنر کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر (سینٹرل) ،بیکن اوردیگر متعلقہ آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی جب کہ ترقیاتی کمشنر گاندربل اورایس ایس پی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔