لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍نیشنل پولیوشن پروینشن ڈے کے موقعہ پر آج ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف جے اینڈ کے پولیوشن کنٹرول بورڈ کی طرف سے آج راج باغ کے شیخ العالم کیمپس میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمنار کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر جے کے ایس پی سی بی رفیع احمد بٹ نے کی جبکہ کنزرویٹر جنگلات سرینگر سرکل زبیر احمد ، ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری کشمیر معراج احمد کے علاوہ کئی دیگر افسران نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔ ماہرین نے اس دن کے تناظر میں ماحولیاتی توازن کو درپیش چیلنجوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور موضوع کے اعتبار سے اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر نے صنعتی آلودگی کے مختلف امور کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پولیوشن کنٹرول بورڈ جیسے ادارے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور دیرپا ترقی کے مقصد کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں