دیویندرفڑنویس نے مہاراشٹرمیں بی جے پی کے جہاز کو ڈوبا دیا:سنجے راؤت

0
0

ممبئی (یواین آئی) شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راؤ ت نے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو آج یہاں نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے مہاراشٹرمیں بی جے پی کے جہاز کو ڈوبا دیا ہے اور اقتدار کی لالچ میں انہوں نے اپنی حد سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کی۔ اس نے فڑنویس کو وزیراعلی کے بجائے حزب اختلاف کا لیڈر بنا کر رکھ دیا ہے ۔راجیہ سبھا کے ایم پی اور پارٹی کے ترجمان سامنا کے مدیر سنجے راوت نے اپنے ہفتہ روزہ کالم روک ٹوک میں دعوی کیاکہ اسمبلی انتخابات کے دوران فرنویس بچوں جیسی باتیں کرتے تھے کہ مہاراشٹر میں اپوزیشن باقی نہیں رہے گی اور شردپوارکا دور ختم ہوچکا ہے جبکہ ان کا کہنا تھاکہ پرکاش امبیڈکر کی بہوجن ونچت اگھاڑی ایک نئی طاقت بن کر ابھرے گی اور مہاراشٹرمیں اہم اپوزیشن ہوگی۔سنجے راؤت نے مزید لکھا کہ یہ ایک اتفاق ہے کہ وہ خود اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں ،فڑنویس اپنی دوبارہ واپسی کا دعویٰ کرتے رہے ،لیکن انہوں نے جلد بازی میں محض 80گھنٹوں میں بی جے پی کے جہاز کو ڈوبا دیا ہے ۔واضح رہے کہ اسمبلی نتائج کے بعد راؤت ہر روزانہ اپنی اتحادی بی جے پی کو نشانہ بناتے رہے ،شیوسینا کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کے لیے سن۔کی کوشش۔کو سراہا جارہا ہے ۔انہوں نے بی جے پی کے مرکزی لیڈر شپ کو نام لیے بغیر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر ،دہلی میں کیے جانے والے دہلی میں "بھیڑ کا راج ” کے سامنے نہیں جھکا ہے ۔انہوں نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیاکہ سینا،کانگریس ،این سی پی اتحادی حکومت پانچ سال مکملکرے گی۔انہوں نے شردپوار کا اجیت پوار کی بغاوت پر نشانہ بنانے پرکہاکہ اتحادی حکومت بن جانے کے بعد ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں۔سنجے راؤت نے گورنر کے دفتر نے ویلن کا کام۔کیا ہے اور فڑنویس کو 80 گھنٹے کے لیے وزیراعلی بن دیا۔ انہوں کہاکہ گورنر نے ان سے کہاتھا کہ وہ آ ئیں کے مطابق کام۔کریں گے ،لیکن۔دہلی کی اعلیٰ لیڈرشپ کے دباؤ میں غلط کربیٹھے ۔سنجے راؤت نے شردپوار کی ستائش کی اور کہاکہ وہ آگے پر کر مورچہ نہیں سنبھاتے تو سینا،کانگریس ،این سی پی اتحاد بننا ممکن۔نہیں تھا۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا