۔ ۔ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سماج دشمن عناصر کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے

0
0

 

وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر رہے ہیں،

ملی ٹینسی واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی /امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت

//یو پی آئی // دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموںوکشمیر میں حالات معمول پر آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج پاکستانی رینجرس کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دراندازی پر قابو پانے کی خاطر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں بی ایس ایف رائزنگ ڈے کے موقع پر بی ایس ایف ہیڈ کواٹر پر منعقد کی گئی تقریب پر تقریر کرتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت ’’نتا نند رائے ‘ کا کہنا ہے کہ جب سے مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کے متعلق فیصلے لئے حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران کوئی بھی بڑا ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا اور نہ ہی کسی عام شہری جان ضائع ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ملک دشمن عناصر کے منصوبے بھی خاک میں مل گئے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کے پیچھے ملک مخالف عناصر کا ہاتھ رہتا تھا تاہم جب سے مرکزی حکومت نے فیصلہ لیا ایسے افرادکے منصوبے بھی دھرے کے دھرے ر ہ گئے۔ انہوںنے کہاکہ اگر چہ سرحدوں پر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزیوں کی آڑ میں ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حد متارکہ پر پاکستان کی جانب سے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے تاہم ان سارے منصوبوں کو فوج نے ناکام بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار پوری طرح سے مستعد ہے اور کسی کو بھی حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مرکزی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران وادی کشمیرمیں نئی شروعات ہوگی اور لوگوں کے سبھی مسائل اُن کی دہلیزوں پر حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا