این ایچ ایم نے خون کے عطیے کے کیمپ کا انعقاد کیااین ایچ ایم نے خون کے عطیے کے کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت:بوپند سنگھ
نیشنل ہیلتھ مشن نے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میں آج خون کے عطیے کے کیمپ کاانعقاد کیا ۔ورلڈ ایڈز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ اس کیمپ کا افتتاح این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر بوپندر کمار نے کیا۔ اس دوران مختل طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی این ایچ ایم اورگورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر کے ملازمین نے بھی اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر بوپند رکمار نے کہا کہ خون کا عطیہ پیش کرنا ایک عظیم انسانی خدمت ہے اوروہ لوگ انسانیت کے لئے ایک عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں جو کہ خون کا عطیہ دے کر دوسروں کی قیمتی زندگی بچاتے ہیں۔ رضاکارانہ طور خون کا عطیہ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ایم ڈی نے کہا کہ ہر ملک کو خون کاعطیہ جمع کرنے  کا چیلینج سامنے ہے تاکہ قومی سطح پر خون کی ضرورت کو پُورا کیاجاسکے اورایچ آئی وی اورہیپٹائٹس کے پھیلائوکو روکا جاسکے۔ بوپند رسنگھ نے کہا کہ محفوظ خون کے عطیے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے رضاکارانہ طور خون کا عطیہ دینے والے لوگوں کی سراہنا کی۔ اس موقعہ پر میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر پرکاش ،سی ایم او جموں ،نوڈل آفیسر بلڈ سروسزاوربلاک میڈیکل آفیسران کے علاوہ این ایچ ایم سے تعلق رکھنے والے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا