کوٹر نکہ سراپا احتجاج،ہفتہ کو بند کال پندرہ دن تو بڑی بات ہے پندرہ منٹ کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو نہیں جانے دیں گے:عوام

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں نماز جمعہ کے بعد تمام سیاسی وسماجی پارٹیوں نے مشترکہ طور پر نیشنل کانفرنس کے ضلع جنرل سیکریٹری الحاج چوہدری محمد شفیع کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پرامن احتجاج کیا جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر چوہدری محمد شفیع نے کہا کہ جب یہاں کوٹرنکہ میں ریاست جموں وکشمیر کے وزیر برائے امورصارفین وقبائلی امور چوہدری ذوالفقارعلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو لے کر کرسی پر بٹھانے آئے تو ہم تمام سیاسی وسماجی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں نے مشترکہ طور خوش آمدید کیا اور ڈاک بنگلو کوٹرنکہ میں جاکر ریاستی سرکار اور کابینہ وزیر چوہدری ذوالفقارعلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تھا لیکن آج جو خبر آئی ہے کہ ریاستی مخلوط سرکار یہ فیصلہ کر رہی کہ کوٹرنکہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کچھ ایام کوٹرنکہ اور کچھ ایام کالاکوٹ میں بٹھایا جائے گا۔ چوھدری محمد شفیع نے نے کہا ریاستی سرکار کان کھول کے سن لے کہ کہاں کی بات کرتے ہو پندرہ دن تو بہت ہوتے ہیں ہم کوٹرنکہ والے پندرہ منٹ کے لئے بھی یہاں سے اپنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو نہیں جانے دیں گے ۔یہ خواب دیکھنا بند کیا جائے ورنہ وہ نوشہرہ اور سندربنی تھا جہاں پر امن بند رہا یہاں تو کشمیر جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے۔ یہاں گولیاں چلیں گی انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں نے پاکستان زندہ باد نہیں کہا اس لئے اتنا بڑا ڈرامہ کیا جارہا ہے کوٹرنکہ کی عوام کے ساتھ سرکار کوئی ایسا فیصلہ جلد بازی میں نہ کرے جس سے یہاں کے پرامن حالات خراب ہوں احتجاج میں الحاج مفتی غلام محیدالدین،پی ڈی پی لیڈر چوھدری میر حسین، نیشنل کانفرنس بلاک صدرایوب پہلوان،پی ڈی پی لیڈر صوفی عالم دین، سابقہ سرپنچ نذیر حسین، کانگریس بلاک صدر راج محمد، یوتھ لیڈر مختار چوھدری، وجاحت چوھدری، سخی محمد وغیرہ شامل تھے ۔احتجاج ختم کرنے کے بعد بیوپارمنڈل کے صدر الحاج چوھدری محمد شفیع کی صدارت میں معزز شہریوں نے ڈاک بنگلو کوٹرنکہ میں یہ فیصلہ لیا کہ ہفتہ کے دن کوٹرنکہ بازار کو پرامن بند کیا جائے گا اور سرکار کے اس فیصلہ کی مذمت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار یہ بالکل ہی بھول جائے کہ کوٹرنکہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کالاکوٹ بھیجا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا