دہلی ہوائی اڈے پر مسافر نے کرائی طیارہ کی لینڈنگ

0
0

نئی دہلی، یکم دسمبر (یواین آئی) دہلی ہوائی اڈے پر ہفتہ کو ایک طیارہ کو پائلٹ کی بجائے جہاز میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے لینڈ کرایا کفایتی فضائی سروس کمپنی انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای -6571 پونے سے دہلی آ رہی تھی۔ دہلی ہوائی اڈے پر انتہائی کم ویژوولٹی کی وجہ سے اس وقت کیٹ ہی 3 بی عمل نافذ تھا۔ طیارہ کا پائلٹ کیٹ 3 بی کے لئے تربیت یافتہ نہیں تھا۔
انڈیگو نے ایک بیان میں بتایا کہ اتفاق سے طیارہ میں کیٹ 3 بی تربیت یافتہ ایک پائلٹ مسافر کے طور پر سفر کر رہا تھا۔ موسم صاف ہونے کا انتظار کرنے کی بجائے لازمی اجازت لے کر ہوائی جہاز کے عملہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اس کے بعد مسافر – پائلٹ نے پھر طیارے کی لینڈنگ کرائی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا