حکومت نئے جوش کے ساتھ لوگوں کو بااختیار بنانے میں مصروف رہے گی: مودی

0
0

،
نئی دہلی’  (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس’ کے نعرے کے ساتھ نئے جوش سے ملک میں لوگوں کو بااختیار بنانے اور ترقی کے لئے کام کرتی رہے گی۔این ڈی اے حکومت کی دوسری مدت کے چھ ماہ مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے آج ٹوئٹ کرکے کہا[؟]گذشتہ چھ ماہ کے دوران ہم نے ترقی’ سماجی لحاظ سے بااختیاربنانے او رملک کے اتحا دکو مستحکم کرنے کے لئے متعدد فیصلے کئے ہیں۔ آنے والے وقت میں بھی ہم خوشحال اور ترقی پسند نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے قدم اٹھاتے رہیں گے ۔ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ [؟]سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس[؟] کے نعرے سے حوصلہ پاکر اور 130کروڑ اہل وطن کے آشیرواد سے این ڈی اے حکومت نئے جوش کے ساتھ ہندوستان کی ترقی اور 130کروڑ اہل وطن کا معیار زندگی بہتر بنا نے میں مصروف ہے ۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ مئی میں لوک سبھا الیکشن جیت کر این ڈی اے حکومت نے دوبارہ اقتدار حاصل کیا تھا۔ مسٹر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے گزشتہ 30مئی کو حلف لیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا