بینکاک، (یو این آئی ) سابق نمبر ایک ہندستانی تیرانداز دیپکا کماری اور انکتا بھکت نے 21 ویں ایشیائی چمپئن شپ میں جمعرات کو خواتین کے انفرادی ریکرو مقابلے میں ملک کے لئے سونے اور چاندی کا تمغہ جیت لیے ۔ ہندستانی خاتون ٹیم نے خواتین کی ریکرو مقابلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا۔ فائنل میں دیپکا نے ہم وطن انکتا کو مسلسل سیٹوں میں 6-0 سے شکست دی۔ انہوں نے 27-24، 27-26، 27-26 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سیمی فائنل میں انکتا نے بھوٹان کی کرما کو 6-2 سے شکست دی جبکہ دیپکا نے ویت نام کی اینگت ڈاؤ تھی این کو چار سیٹ میں 6-2 سے شکست دی۔ تیسرے راؤنڈ میں دیپکا نے ایران کی زہرا نعماتي کو 6-4 سے شکست دی اور فائنل سیٹ تک دونوں کا اسکور برابر رہا جبکہ انکتا نے تھی پھوگ اینگن پر 6-0 کی جیت درج کی۔ اس سے پہلے کوالیفکیشن راؤنڈ میں دیپکا نے ٹیبل میں سب سے زیادہ 655 کے اسکور کے ساتھ ٹاپ مقام حاصل کیا جبکہ انکتا چھٹے نمبر پر رہی۔ دیپکا نے ریکرو مکسڈ ٹیم مقابلے میں اتانو داس کے ساتھ مل کر کانسی اپنے نام کیا تھا۔ انہیں فائنل میں چین کے یچاي زینگ اور شاوشان وی سے 6-2 سے شکست ملی تھی۔یو این آئی