ٹرمپ نے افغانستان میں اشرف غنی سے کی ملاقات

0
0

نومبر(یواین آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات کی اور یہاں تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملے ۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر ٹرمپ کا یہ پہلا افغانستان دورہ ہے ۔ مسٹر غنی نے جمعہ کی صبح ٹوئیٹ کیا،‘‘ یہ ہماری دوطرفہ ملاقات تھی ۔ہم نے مشرقی افغانستان میں داعش کے خاتمہ سمیت جنگ کے میدان میں اپنی مشترکہ فوجی کوششوں کے تحت ہوئی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر ٹرمپ نے اس لڑائی میں افغانستان کے سلامتی دستوں کی کوششوں کوبھی سراہا۔ ’’ مسٹر ٹرمپ جمعرات شام یہاں پہنچے تھے ۔کابل سے 50کلومیٹر دور امریکی اور دونوں ملکوں کے مشترکہ فوجی اڈے بگرام ایئر بیس پر میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے اس بات پر زوردیاکہ ،‘‘ اگر طالبان امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنے عزم کے تئیں ایماندار ہیں تو انھیں جنگ بندی تسلیم کرنی چاہیے ۔’’ میٹنگ کے بعد دونوں ملکوں کے صدور نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی اور اس دوران تقریریں بھی کیں۔ مسٹر غنی نے کہا،‘‘ دہشت گردی کامقابلہ کرنے میں مسلسل کوششوں اور قربانیوں کے لیے ہم آپکا شکریہ اداکرتے ہیں ۔’’یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا