اننت ناگ میں4بلاکوں کے 110پنچایت حلقوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد

0
0

اننت ناگ//ضلع اننت ناگ میں 4بلاکوں،بیجبہاڑہ ،دچھنی پورہ ،کھوری پورہ اورپہلگام کے 110پنچایتی حلقوں میں آج بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت دورہ کرنے والے آفیسران نے رواں سال کے جون پہلے میں پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران عوامی مطالبات پر شروع کئے گئے پروجیکٹوں کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔آفیسران نے بجلی،پانی،سڑک رابطوں،صحت سہولیات،تعلیم ،باغبانی اوردیگر امور سے متعلق عوامی مانگوں کو بغور سُنا،اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اننت ناگ محمد اسلم اور ڈی پی او عبدالرشید نے بی ڈی اوز کے ہمراہ لدر وٹھ،لنگن بل،ایچ ایس ایس بیجبہاڑہ،جی ڈی سی بیجبہاڑہ،ایچ ایس ایس سری گفوارہ،ایچ ایس ایس سلر اورایچ ایس سری گفوارہ ،ایچ ایس سلر اور ایچ ایس بدرو کا دورہ کیا جہاںبیک ٹو ولیج پروگرام منعقد کیا۔اس موقعہ پرمتعلقہ آفیسران نے لوگوںکے مطالبات اورمعاملات کے بارے میںجانکاری حاصل کی اور یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ عوامی معاملات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا