بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت اجاگر کئے گئے ترقیاتی معاملات

0
0

ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ڈی سی کپوارہ
کپواڑہ//بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت کپوارہ ضلع کے 127پنچایت حلقوں میں آج مختلف ترقیاتی سرگرمیو ں کا اہتمام کیا گیا جہاں دورہ کرنے والے آفیسران نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اورگرام سبھائوں کا انعقاد کرکے ان علاقوں میں ترقیاتی ضرورتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ترقیاتی کمشنر انشل گرگ نے کپوارہ کے کئی پنچایت حلقوں کا دورہ کیا۔انہوںنے سب سینٹر ہٹمولہ میں 3لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے اضافی اقامتی سہولیت کا افتتاح کیا ۔انہوںنے محکمہ زراعت کو ایک فارم مشین بھی فراہم کی۔جب کہ ترقیاتی کمشنر نے بزرگ شہریوں میں7سٹکس اورقوت سماعت کے 2آلات بھی فراہم کئے۔۔اس موقعہ پر ڈی سی نے پردھان منتری کسان مندھن یوجنا کے تحت 75انشورنس کارڈ دستیاب رکھے ۔جب کہ محکمہ زراعت کی طرف سے مستحق کسانوں میں 200آرگینک سیڈ پاکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اُدھر ہٹمولہ مقام شاہ ولی میں بھی شجرکاری اورگرام سبھائوں کاانعقاد کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا